Sun. Nov 17th, 2024
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیسے چیک کرنے کا طریقہ - BISP 8171بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیسے چیک کرنے کا طریقہ - BISP 8171

Last Updated on: 13th January 2024, 07:25 am

WhatsApp Group Join Now
Facebook Group Join Now
Instagram Group Join Now

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق لوگوں کی مالی امداد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں غربت کو ختم کرنا ہے اور لوگوں کو مستحکم بنانا ہے۔ یہ ایک فلاحی پروگرام ہے جس کو 2008 میں شروع کیا گیا تھا۔ شروع میں اس کو چند اضلاع میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اب یہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور نقد رقم فراہم کرنے کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

اگر ابھی تک آپ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن نہیں کرائی تو ابھی اپنی رجسٹریشن کروایں اور جلدی سے 9 ہزار روپے کی رقم حاصل کریں۔

اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کی مختلف طریقوں سے امداد کی جاتی ہے۔ پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں صرف غریب لوگوں کو امداد دی جاتی تھی لیکن اب یہ طلبہ کو تعلیمی وظائف دیتا ہے، بزرگوں جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے ان کو بھی امداد فراہم کرتا ہے، اور یہ معذور افراد کو بھی ہر ماہ 2000 روپے کی امداد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے اس پروگرام میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم بچوں کو بھی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ہونے کے بعد آپ کو ہر تین ماہ بعد 9 ہزار روپے کی امداد دی جاتی ہے۔ اس پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔

  1. سب سے پہلے آپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جانا ہے۔
  2. آپ کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور اگر آپ کے بچے سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ان کا بے فارم نمبر ساتھ لے کر جانا ہے۔
  3. وہاں پر ان کے نمائندے آپ کی رجسٹریشن کرینگے۔
  4. اس کے بعد آپ کو اس پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔
  5. شامل ہونے کے بعد آپ کو چیک کرنا ہے کہ آیا آپ اس پروگرام میں اہل ہیں بھی یا نہیں۔ اس کا طریقہ کار بھی ہم آپ کو بتائیں گے۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہلیت جاننے کا طریقہ

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہلیت حاصل کرنے کے لئے آپ کو درج ذیل اقدامات پر عمل کرنا ہو گا:

  1. آپ کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171  پر سینڈ کرنا ہوگا.
  2. یہ میسج آپ کو اپنی سم کے ذریعے کرنا ہوگا جو کہ آپ کے نام پر رجسٹر ہو.
  3. آپ کو کچھ ہی دیر میں آپ کی اہلیت کے بارے میں بتا دیا جائے گا.
  4. ہونے کی صورت میں آپ اپنے نزدیکی ایچ بی ایل اے ٹی ایم میں جاکر رقم حاصل کر سکتے ہیں.

اہلیت کا معیار:

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل ہونے کے لئے بی ائی ایس پی پروگرام کی جانب سے کچھ اہلیت کا معیار بنایا گیا ہے جن پر پورا اتر کر آپ بی ائی ایس پی پروگرام میں اہل ہو سکتے ہیں.

  1. درخواست گزار کا غریب اور مستحق ہونا ضروری ہے.
  2. انتہائی غربت کی زندگی گزار رہا ہو اور غربت کا سکور بھی 20 سے کم ہو.
  3. درخواست گزار کا کسی بھی قسم کا کوئی زرعی یا کمرشل پلاٹ نہ ہو۔
  4. قریبی رشتہ دار سرکار ملازم نہ ہو.

Check Eligibility

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *