Mon. Dec 30th, 2024
بے نظیر کفالت پروگرامبے نظیر کفالت پروگرام

Last Updated on: 29th April 2024, 03:20 pm

WhatsApp Group Join Now
Facebook Group Join Now
Instagram Group Join Now

بے نظیر کفالت پروگرام حکومتِ پاکستان کا ایک فلاحی پروگرام ہے جس کے تحت غیر مشروط طور پر نقد رقم فراہم کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین اور خواجہ سرا افراد کو سہ ماہی 10500 روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔

رقم کی تقسیم بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اے ٹی ایم، ملک بھر میں منتخب کردہ دکانوں اور شراکت دار بینکوں کی مخصوص کیمپ سائٹس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ بینک الفلاح بے نظیر کفالت پروگرام کا شراکت دار بینک ہے جو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے لئے ادائیگیاں فراہم کرتا ہے۔ جبکہ حبیب بینک بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے لئے نامزد بینک ہے۔

اس مضومون میں ہم بے نظیر کفالت پروگرام میں اہلیت اور رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیت, آن لائن رجسٹریشن, بینظیر کارڈ چیک

بے نظیر کفالت پروگرام میں اہلیت کے لیے معلومات کہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے؟

پاکستان بھر میں رہائش پذیر وہ خاندان جو نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری میں اندراج کے لیے کی جانے والے گذشتہ سروے میں حصہ لیا ہو اور ان کا سکور 32 درجے سے کم ہے، بے نظیر کفالت پروگرام کے لیے اہل ہیں۔ سروے ہوئے خاندان پروگرام کے لیے اپنی اہلیت کے حوالے سے معلومات آن لائن 8171 ویب پورٹل پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

پروگرام میں اہلیت کی صورت میں خاتون خانہ جو کہ شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ ہو بے نظیر کفالت کی رقم حاصل کرسکتی ہے۔

بے نظیر کفالت پروگرام کے لیے کون اہل نہیں؟

بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے صرف مستحق افراد اہل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ درج ذیل افراد پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں:

فائلر لوگ جو کہ اُن کی آمدنی ایک مقررہ سطح سے زیادہ ہے اور ان پر ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے۔

گاڑی کے مالک

سرکاری ملازمین اور اِن کے شریک حیات

افراد جو بیرون ملک سفر کرچکے ہیں

ایسے خاندان جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ان خاندانوں کا جو پروگرام میں اندراج نہیں ہوا، ڈائنامک سروے کررہا ہے تاکہ ان کا اندارج نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری میں کیا جاسکے۔ یہ سروے ملک بھر میں بے نظیر تحصیل دفاتر پر کیا جارہا ہے۔ ان خاندان جن کا پروگرام میں اندراج نہیں ہوا، اپنے قریبی بے نظیر تحصیل دفتر پر جا کر اپنے گھرانے کا اندراج کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیسے چیک کرنے کا طریق 

بے نظیر ڈائنامک سروے میں وہ گھرانے حصہ لے سکتے ہیں،

جن لوگوں کا پہلے سروے نہیں ہوا، جنہوں نے اپنی پچھلی فراہم کردہ معلومات کی تجدید کروانی ہے، اور جن کا پچھلا سروے دو سال پہلے ہوا تھا۔

ڈائنامک سروے میں حصہ لینے کے لیے آپ کو درج ذیل دستاویزات رجسٹریشن سنٹر پر پیش کرنے ہوں گے،

نادرا سے جاری شدہ شناختی کارڈ

نادرا سے جاری شدہ بچوں کا ب-فارم

بجلی یا گیس کا بل، اگر آپ کے گھر میں بجلی یا گیس کا کنکشن ہے

براہ مہربانی، سروے کے دوران اپنی صحیح اور مکمل معلومات فراہم کریں۔ سروے کے دوران غلط یا ادھوری معلومات فراہم کرنے کی صورت میں آپ کو مستقل طور پر پروگرام سے نا اہل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر کفالت کی نئی قسط

اگر آپ کو بے نظیر کفالت پروگرام یا پورے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو آپ پروگرام کی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی شکایات آن لائن پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کرسکتے ہیں یا وفاقی محتسب کے دفتر میں ان کی ویب سائٹ کے ذریعے سے براہ راست شکایت درج کرسکتے ہیں۔

By Aleeza Ahmed

Hello, I specialize in professional digital marketing, search engine optimization (SEO), and content writing, with a particular focus on topics such as Ehsaas 8171, BISP 8171, Benazir Taleemi, Benazir Kafaalat, Nigehban Program etc.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *